ہزارہ ٹاؤن میں معصوم شہریوں کا قتل عام تعصب پرستی ہے،میر لیاقت علی لہڑی

ہزارہ ٹاؤن میں معصوم شہریوں کا قتل عام تعصب پرستی ہے،میر لیاقت علی لہڑی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: سیاسی و قبائلی رہنماء میر لیاقت علی لہڑی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والا وقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور تعصب کی بنیاد ہے تعصب بدترین بدبو کا حامل ایک انتہائی منفی جذبہ جو نفرت کے پانی سے فروغ پاتا ہے جس کا آلہ حیوانیت اور سنگدلی ہے جس کا انجام دنیا و آخرت کی رسوائی ہے کوئٹہ کے شہری ہزارہ ٹاؤن میں ایک حمام پر لین دین کے معاملے میں گئے تھے جہاں ان کو اس قدر بے دردی کے ساتھ قتل کرکے ظلم کی انتہاء کردی گئی جوکہ انتہائی افسوسناک ہے امن وامان میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیر اعلی بلوچستان،ڈی آئی جی کوئٹہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعہ کے تحقیقات کرکے ایسے سفاک اور درندہ صفت قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا جائے تا کہ اس طرح کے دلسوز واقعات رونما نہ ہو سکے،،،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!