کراچی میں کریش ہونے والے طیارے کی تحقیقات کے سلسلے میں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے آئی ہوئی غیر ملکی تفتیش کاروں کی ٹیم کا کام تقریباً مکمل ہوگیا اور وہ جلد واپس فرانس روانہ ہوجائے گی۔بدقسمت طیارے اے 320 بنانے والی کمپنی ایئر بس کی 11 رکنی تفتیشی ٹیم 26 مئی کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے-8303 کی تحقیقات میں تکنیکی معاونت کرنے کے لیے پاکستان پہنچی تھی اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوال کیبن عملے کے 8 ارکین سمیت 97 مسافر لقمہ اجل بن گئے تھے البتہ 2 افراد معجزانہ طور پر اس حادثے سے بچنے میں کامیاب رہے۔تحقیقاتی ٹیم نے ایئر کرافٹ ایکسیڈینٹ اینڈ انویسٹیگیشن بورڈ (اے اے آئی بی) کے ہم منصبوں کے ساتھ ہفتہ کے روز بھی کام جاری رکھا۔
