نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے معیشت کے مزید شعبے کھولنے کیلئے صوبوں سے رائے طلب کرلی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے معیشت کے مزید شعبے کھولنے کیلئے صوبوں سے رائے طلب کرلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا پھوٹنے کے بعد بند کیے گئے مزید معاشی شعبے کھولنے کی تجاویز کو عملی شکل دینے کے لیے صوبوں سے رائے طلب کرلی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے کووِڈ 19 کے حوالے سے طویل المعیاد اور مختصر مدت کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی نے تجویز دی کہ تعلیمی ادارے اگست کے اختتام تک بدستور بند رکھنے چاہیئے جبکہ شادی ہالز کو مہمانوں کی محدود تعداد، ون ڈش اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد کے ساتھ کھولنے کی اجازت دینی چاہیے۔اجلاس میں کووِڈ 19 کے حوالے سے عوام میں آگاہی دینے کے لیے بہتر پیغامات اور رابطوں کی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!