کیچ: نیشنل پارٹی کےمرکزی صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ڈنک,میں خاتون کاقتل اور کمسن بچی کوزخمی کرناافسوسناک,تشویشناک اورقابل مزمت ہے سانحہ میں شہید خاتون کو سرکاری شہید کادرجہ دیکرلواحقین کومعاوضہ اور زخمی بچی کاسرکاری خرچہ پرعلاج کیاجائے موجودہ حکومت کےدورمیں شہریوں کی جان اور مال عدم تحفظ کے شکار ہیں لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ان دندناتے ڈاکووں کی سرپرستی کون کررہا ہے جو باربار قانون کے شکنجے میں آکر بھی چھوٹ جاتے ہیںحکومت سانحہ ڈنک میں ملوث گروہ اور انکےسرغنہ کوگرفتارکرکےسامنے لائے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے والےان کے سروں سے اپنی سرپرستی کا ہاتھ ختم کریں اگر ڈاکوؤں اور انکے سرغناہوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو نیشنل پارٹی آل پارٹیزکے ساتھ مل کر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی




