تربت (نمائندہ کوہ یار ) تربت کے عوام نے تاریخ رقم کر دی 47ڈگری کی شدید گرمی میں بھی گزشتہ دنوں گھر پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے خواتین اور بچی کو انصاف دلانے کیلئے سڑکوں پرنکل آئی شدید گرمی میں بھی ہزاروں خواتین ‘ مرد اور بچے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرانے کیلئے سڑکوں پر بیٹھ گئے اور شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے فدا شہید چوک دھرنا اور پریس کلب سامنے مظاہرہ بھی کیا گیا مظاہرین کے مطالبہ ہے کہ ڈنک واقعہ میں ملوث اہم کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور برمش کو انصاف دلایا جائے






