لاہور: نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر سے واپس روانہ ہوگئی

لاہور: نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر سے واپس روانہ ہوگئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ پہنچنے والی نیب کی ٹیم وہاں سے روانہ ہوگئی۔نیب نے شہباز شریف کو آج (2 جون) آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے جس کے بعد نیب کی ٹیم پولیس کے ہمراہ ان کے گھر پہنچ گئی تھی۔نیب کی ٹیم شہباز شریف کے گھر میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک موجود رہی جس کے بعد وہ شہباز شریف کی گھر میں عدم موجودگی کے باعث روانہ ہوگئی۔قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم کے ان رہائش گاہ پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہوگئی تھی اور احتساب ادارے کے خلاف نعرے بازی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!