ملک میں ایک روز میں کورونا کے 3900 سے زائد کیسز، پنجاب میں 43 اموات

ملک میں ایک روز میں کورونا کے 3900 سے زائد کیسز، پنجاب میں 43 اموات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور آج بھی مزید نئے کیسز اور اموات کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 78 ہزار 249 جبکہ اموات 1652 تک پہنچ گئی ہیں۔ سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج اب تک 3929 نئے کیسز اور 78 اموات کی تصدیق ہوئی اس کے علاوہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم اگر ملک میں اعداد و شمار کے اضافے کو دیکھیں تو وہ ایک تشویشناک صورتحال کی جانب اشارہ ہے۔ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کو اگر دیکھیں تو اس کی ابتدا 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ہوئی اور اس سے 31 مارچ تک مریضوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار جبکہ 18 مارچ کو پہلی ہلاکت کے بعد اس ماہ کے آخر تک یہ تعداد 26 تک پہنچی تھی تاہم اپریل میں ان کیسز میں اضافہ ہوا اور اسی ماہ کے اختتام تک متاثرین ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اموات بھی بڑھ کر 385 ہوگئیں۔ جس کے بعد مئی کے مہینے میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی اور صرف 31 دنوں میں کیسز میں 54 ہزار جبکہ اموات میں 1100 سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی کیسز 71 ہزار سے زائد اور اموات 1500 سے بڑھ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!