پیٹرولیم مصنوعات اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے ‘ پشتونخوامیپ

پیٹرولیم مصنوعات اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے ‘ پشتونخوامیپ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں عالمی وباءکرونا وائرس کے سبب پوری دنیا اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا عوام تک براہ راست فائدہ نہ پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو فائدہ پہنچے کے لیے فوری طور سب سے پہلے کرایوں میں کمی کرتے ہوئے بین الصوبائی اور بین الاضلاع تمام ٹرانسپورٹ کو پابند بنائے اور ساتھ ہی اگر کرایوں میں کمی آئی تو پھر خودبخود اشیاءخوردنوش کی قیمتوں میں بھی کمی آے گی۔ بےان مےں کہا ہے کہ تےل کی قےمتوں مےں کمی کا فائدہ عوام تک اس وقت پہنچے گا جب اشےاءخوردونوش کی قےمتوں مےں کمی ہوگی ، کرونا وائرس کے پےش نظر لاک ڈاﺅن کے دوران غرےب عوام پہلے ہی بدترےن مشکلات سے دوچار ہوچکے ہےں اور اب لاک ڈاﺅن مےں کمی کے بعد بھی غرےب عوام کسی بھی قسم کی اشےاءزندگی ضرورےات کی خرےداری نہےں کرپارہے ہےں کےونکہ شدےد مہنگائی نے غرےب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ حکومت وضلعی انتظامےہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے مےں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے نہ ہی ٹرانسپورٹ کے کراےوں مےں کمی کی جارہی ہے اور نہ ہی اشےاءخوردونوش واشےاءضرورےات کی قےمتوں مےں کمی کی گئی ہے جس کے باعث عوام سخت مشکلات سے دوچار ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ حکومت کی جانب سے عالمی منڈی مےں تےل کی قےمتوں مےںکمی کے بعد ملک مےں بھی تےل کی قےمتوں مےں کمی کی گئی ہے لےکن تےل کی قےمتوں مےں کمی سے غرےب عوام کو بالواسطہ ےا بلاواسطہ کوئی رےلےف حاصل نہےں ہوا۔ کےونکہ جب تک پبلک ٹرانسپورٹ کے کراےوں مےں کمی نہےں ہوگی اشےاءخوردونوش کی قےمتوں مےں کمی نہےں آئےگی غرےب عوام مزےد مہنگائی سے پستی رہےگی۔ کوئٹہ کراچی ، کوئٹہ ژوب ، کوئٹہ اسلام آباد، کوئٹہ لاہور ، کوئٹہ پشاورروٹ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کراےوں مےں کوئی کمی نہےں ہوئی اور نہ ہی اندرون صوبہ کوئٹہ ، موسیٰ خےل ، کوئٹہ لورالائی ، کوئٹہ پشےن ، کوئٹہ چمن ، کوئٹہ شےرانی ، کوئٹہ قلعہ سےف اللہ ، کوئٹہ زےارت ،کوئٹہ سبی، کوئٹہ مستونگ ،کوئٹہ قلات ، کوئٹہ خضدار ، کوئٹہ گوادر ، کوئٹہ تربت ودےگر روٹس پر چلنے والی منی وےگن ، بسز ، کوچز، ٹو ڈی کار کے کراےوں مےں کمی کی گئی ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ صوبائی حکومت ، رےجنل ٹرانسپورٹ ، پرونشل ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کراےوں مےں کمی بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائےں جبکہ ضلعی انتظامےہ اشےاءخوردنوش کی قےمتوں مےں کمی اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو ےقےنی بنانے کےلئے اقدامات اٹھائےں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!