نوکنڈی(کوہ یار نیوز)پاک افغان بارڈر کے قریب لیویز کی کاروائی،مرغیوں سے بھری گاڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا،انتظامیہ کی جانب سے مرغیاں شہریوں میں نیلام کردیا گیا۔تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کی ہدایت پہ تحصیلدار نوکنڈی عرفان خلجی نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ پاک افغان سرحد کے قریب مرغیوں کی اسمگلنگ ناکام بناکر ایک گاڑی تحویل میں لے لیا بعد ازاں مرغیوں سے بھری گاڑی کو لیویز تھانے کے احاطے میں شہریوں پر فی مرغی تین سو پچاس روپے میں نیلام کردیا تحصیلدار کیمطابق ساڑھے چار سو کے قریب مرغیوں کی نیلامی سے حاصل کردہ رقم گاڑی مالک کے حوالے کردیا گیا اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر واحد بخش شیرزئی بھی موجود تھے۔






