ملک میں فیول کی ضرورت پوری کرنے کے لیے وافر مقدار میں فیول موجود ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام پیٹرولیم مصنوعات کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں، تمام پی ایس او فیول اسٹیشنز پر فیول کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم جون کو پی ایس او نے 48000 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی ،رواں ماہ گیس کے 60ہزار میٹرک ٹن کے 5مزید کارگو موصول ہونگے۔۔
