بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ‘ جام کمال

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ‘ جام کمال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اینگرو پاکستان کے صدر غیاث خان نے ملاقات کی اینگرو انرجی کے سی ای او احسن ظفر سید اور ایڈوائیزر برگیڈئیر(ر) طارق قادر بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں اینگرو پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں زراعت لائیو سٹاک توانائی کے متبادل زرائع اور مائیننگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا وزیراعلیٰ نے اینگرو پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مواقعوں کی سرزمین ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سر مایہ کاروں کی سہولت کے لئے بلوچستان بورڈ آف انسویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو فعال کیا ہے اور سرمایہ کار کمپنیوں کو تما م ممکنہ سہولیات اور ترغیبات فراہم کی جائیں گی ملاقات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بلوچستان حکومت اور اینگر و پاکستان کے مابین تعاون کے فروغ سے اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!