لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو 17 جون تک شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو 17 جون تک شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو(نیب) کو انہیں 17 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔خیال رہے کہ 2 روز قبل شہباز شریف نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم علی خان نے درخواست آج (3 جون کو) سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔
جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔شہباز شریف کی آمد سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت عوام دشمن چور حکومت مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ قائد عوام کی آواز کو بند کرنے کے لیے ہے، کنٹینر پر ملک بھر کو بند کرنے والے شخص نے پورے ملک کو منجمد کر دیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز کو بند کرنے کے لیے چور عوام دشمن بجٹ بنانا چاہتے ہیں اور ہم یہ ہونے نہیں دیں گے۔ علاوہ ازیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گی جو قانون کی مکمل خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہشہباز شریف پاکستان نے محب الوطن شہری ہیں، وہ ضمانت لینا چاہتے ہیں جو انکا قانون حق ہے۔قبل ازیں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی اور لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری ہارون دوگل نے شہباز شریف کے ہائیکورٹ پہنچنے سے قبل راستے سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متفرق درخواست دائر کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!