دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ورکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے اپنے ایک بیان میں ڈنک تربت واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تربت ڈنک واقعے میں بااثر ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر بلوچ روایت کو پامال کرکے گھر میں موجود خاتون کو شہید اور اسکے ننھی پری معصوم برمش کو شدید زخمی کردیا جوکہ قابل افسوس اور ناقابل برداشت عمل ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی اس طرح کے واقعات کی نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں بلکہ واقعے میں ملوث بااثر اور اصل کارندوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی اور بلوچ روایات میں عورت کا ایک اعلیٰ مقام حاصل ہیں مگر افسوس کہ آج بااثر کارندے اسلامی و بلوچی روایات کو پامال کرکے بلوچ خواتین کو گھر میں گھس کر شہید کررہے ہیں بلوچ کی ننگ و ناموس کی حفاظت کیلئے ہمارے اکابرین نے اپنے جانوں کا نذرانہ دیں کر ننگ و ناموس کی حفاظت کی مگر آج چند پیسوں کی خاطر ہم اپنے تمام روایات کو بھول گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تربت واقع میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اور معصوم برمش کو انصاف فراہم کیا جائے
