کوئٹہ شہر کے دو مختلف مقامات پر آگ لگنے سے سامان خاکستر

کوئٹہ شہر کے دو مختلف مقامات پر آگ لگنے سے سامان خاکستر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : کوئٹہ شہر کے دو مختلف مقامات پر آگ لگنے سے سامان خاکستر تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسرعبدالحق اچکزئی کے مطابق بدھ کی شام کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے قریب واقع رہائشی علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ دوسرے واقع میں کوئٹہ کے سٹی سینٹر سے منسلک گلی میں واقع کپڑے دکان میں اگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ کو بجھا تے ہوئے ایک بڑے کمرشل ایریا کو بڑی نقصان سے بچالیا ۔ ان کے مطابق دونوں واقعات میںآگ پر جلد قابو پانے سے زیادہ مالی نقصان نہیں ہوا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!