کابل کے گرین زون کی مسجد میں دھماکا، امام سمیت 2 افراد جاں بحق

کابل کے گرین زون کی مسجد میں دھماکا، امام سمیت 2 افراد جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے گرین زون کی مشہور مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام اور نمازی جاں بحق ہو گئے۔یہ دھماکا ایک ایسے وقت ہوا ہے جب افغان دارالحکومت ملک کے شمالی علاقے میں حملے میں 7 شہری ہلاک ہو گئے اور افغان حکام نے حملے کی ذمے داری طالبان پر عائد کی ہے۔ابھی تک مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔ اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنئی گئی اور قریب ہی واقع سفارتخانوں اور بین الاقوامی دفاتر میں دھماکے بعد سائرن بجنے لگے اور عملہ محفوظ کمروں کی جانب روانہ ہو گیا۔ملک کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس شام دہشت گردوں نے وزیر اکبر خان مسجد میں دھماکا خیز مواد کے ذریعے حملہ کیا۔یہ مسجد گرین زون کے داخلی دروازے پر واقع ہے اور اس انتہائی سیکیورٹی کے حامل علاقے میں واقع مسجد میں لوگ دونوں اطراف سے داخل ہو سکتے ہیں اور اہم رہنما اکثر عید کی نماز یہاں ادا کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!