بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،عمران خان

بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،عمران خان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبران قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین، خالد مگسی، سینیٹرز انوارالحق، احمد خان اور تاج آفریدی بھی شریک تھے ۔صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال، خصوصا کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات، صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہےجس کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!