وفاقی وزیر اطلاعات نے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکومتی فیصلے پر غلطی تسلیم کرلی

وفاقی وزیر اطلاعات نے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکومتی فیصلے پر غلطی تسلیم کرلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکومتی فیصلے پر غلطی تسلیم کرلی۔ شبلی فراز نے بتایا کہ کمزور طبقے کی معاشی پریشانیوں کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کرنے کا فیصلہ لیا لیکن لوگوں نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق فیصلے کے پیچھے این سی او سی کے اعداد وشمار شامل ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے فیصلے پر لوگوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، انسانی زندگی کی بات ہو تو اُمید کی جاتی ہے کہ لوگ سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے شبلی فراز نے کہا کہ ’لوگوں کے غیرسنجیدہ رویے کی بنیاد پر پالیسی تیار نہیں ہوتی لیکن آپ کہتے ہیں کہ ہماری غلطی ہے تو چلیں ہماری غلطی ہے۔اس ضمن میں انہوں نے مغربی ممالک کا حوالہ پیش کیا جہاں بہترین طبی وسائل اور معیشت ہے لیکن وہاں بھی کامیابی کی شرح نہیں ہے لیکن بعض ممالک میں نقصان کی شرح کم ہوئی۔شبلی فراز نے کہا کہ ’پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات انتہائی کم ہے اگرچہ ایک بھی موت نہیں ہونی چاہیے تھی‘۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’ہم زمینی حقائق پر صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی حکمت عملی تبدیل کررہے ہیں کہ اگر اب ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا تو جرمانہ ہوگا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!