بلوچستان :کورونا کا شکار مزید دو مریض دم توڑ گئے ، پانچ مشتبہ مریضوں کی بھی اموات

بلوچستان :کورونا کا شکار مزید دو مریض دم توڑ گئے ، پانچ مشتبہ مریضوں کی بھی اموات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں کورونا کا شکار مزید دو مریض دم توڑ گئے چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ مشتبہ مریضوں کی بھی اموات واقع ہوئی ہے ،صوبے میں کورونا کے 228 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوںکی تعداد 5582 ہوگی ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، چاغی، قلعہ سیف اللہ ، پشین ، مستونگ ، جعفرآباد، قلات ، سبی ، قلعہ عبداللہ میں 228 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5528 ہوگئی، رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں کوروناسے متاثرہ مزید دو افراد کے انتقال سے اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 53 ہوگی ہے جبکہ پانچ مشتبہ مریضوں کی اموات سے صوبے میں کورونا کے شبہ میں ہونے والی اموات کی تعداد 48 ہوگی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز 288 مریضوں کے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2037ہوگی ہے جبکہ 3492 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 600 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 5582 مصدقہ مریضوں میں سے 4618 کا تعلق کوئٹہ 143 کا قلعہ عبداللہ 136 کا پشین 115 کا جعفرآباد اور 79 کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!