دالبندین ، وزیر اعظم پروگرام کے تحت رعایتی نرخوں پر مرغیاں تقسیم

دالبندین ، وزیر اعظم پروگرام کے تحت رعایتی نرخوں پر مرغیاں تقسیم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین ۔ محمد بخش بلوچ سے : وزیر اعظم عمران خان گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت دالبندین میں بھی رعایتی نرخوں پر مرغیاں تقسیم کی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی کے فوکل پرسن میر الیاس دھانی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک صاحبزادہ ڈاکٹر سعید احمد بلوچ ۔آغا زمان شاہ ۔محمد اشرف حسن زئی اور نے لوگوں میں مرغیاں تقسیم کی اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی کے فوکل پرسن میر الیاس دھانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مرغبانی پروگرام کا مقصد گھریلو سطح پر عوام کی کفالت کرنا ہے دیہی علاقوں کے لوگ مرغیاں پال کر اپنا گزر بسر کرسکیں اس پروگرام کے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک صاحبزادہ ڈاکٹر سعید احمد بلوچ نے کہا کہ تمام یونین کونسلز میں مرغیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے اس سے پہلے بھی دیہی علاقوں میں مرغیاں تقسیم کی گئی عوام کو چائیے کہ وہ وزیراعظم کے مرغبانی پروگرام سے بھر پور انداز میں استفادہ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران 20000 بیس ہزار مرغیوں کی تقسیم کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے یہ مرغیاں رعایتی نرخوں پر لوگوں کو فراہم کر دی جاتی ہیں جن میں نو مادہ مرغیاں جبکہ ایک عدد نر مرغی شامل ہے اس موقع پر مرغیاں حاصل کرنے والے لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مرغبانی کے فروغ کے لیے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے ضلعی محکمہ حیوانات کے متعلقہ حکام کے کردار کی بھر پور انداز میں ستائش کردی جنھوں نے رعایتی نرخوں پر مرغیاں تقسیم کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!