ٹھٹھہ، دریائے سندھ میں 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

ٹھٹھہ، دریائے سندھ میں 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ جھرک کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں گرمی کے ستائے 7 بچے نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔اطلاع ملنے پر مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا جب کہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔جاں بحق بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں جو آپس میں دوست اور ایک ہی علاقے کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، مقامی افراد کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!