ژوب ، بارش کے جمع پانی میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق

ژوب ، بارش کے جمع پانی میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ژوب: کاکڑ خراسان کے علاقے میں بارش کے جمع پانی میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے ایس ایچ او پولیس محمد یاسین مندوخیل کے مطابق دونوں بچے ایک تعمیراتی کمپنی کی جانب سے ارت بند کے مقام پر سڑک کے کنارے کھودے گئے گڑھے میں جمع برساتی پانی میں نہا رہے تھے کہ اچانک میں ڈوب گئے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 11 سالہ نصرت اللہ اور 12 سالہ نصراللہ اقوام سلیمان خیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کی لاشیں گڑھے سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیں واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہلِ علاقہ نے تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے کھودے گئے گڑھوں کو مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر کھلا چھوڑنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!