ایاز وزیر کے گھر کو مسمار کرنا قابل مذمت عمل‘ منظور بلوچ کے وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں ‘ اے این پی

ایاز وزیر کے گھر کو مسمار کرنا قابل مذمت عمل‘ منظور بلوچ کے وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں ‘ اے این پی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے ضلع وزیرستان میں پارٹی رہنماءایاز وزیرکے گھر مسمار کرنے اور انھیں بھاری جرمانہ ادا کرنے کی نام نہاد ماجب خور سرکاری ملکان کے جرگے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع وزیرستان پختونخوا صوبے کا ایک باقاعدہ ضلع ہے وہاں قانون عدالت اورسول انتظامیہ پوری طرح وجود رکھتی ہے اج کی اس جدید دور میں بھی وہاں کچھ قوتیں وہاں اس طرح کے زرخریدماجب خورملکان کے ذریعے خوف وہراس پھیلا کر آج کی اس جدید دورمیں بھی پشتونوں کو غلامانہ طرز زندگی گزارنے پر مجبور کرنے کی مجرمانہ عملیات جاری رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایاز وزیر اے این پی کے ذمہ دارسیاسی رہنما ہے اس طرح کے فیصلوں کی کسی کوکوئی حق نہیں پہنچتا کیونکہ ایف سی آر جیسی ظالمانہ قانون کے تحت پشتونوں کو ظلم جبر کے اندھیروں میں طویل عرصہ تک رکھا گیا جو آج ممکن نہیں فرسودہ قبائلی طرز معاشرت اور کسی کے گھر مسمار کرنے جیسے غیر انسانی رویہ اور سلوک کی کوئی گنجائش نہیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی چیئرمین منظور بلوچ کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منظور بلوچ زمانہ طالبعلمی سے بلوچ قومی تحریک سے وابستہ رہے انہوں نے ایک فعال اور متحرک سیاسی کارکن کی حثیت سے نمایاں اور گرانقدر خدمات سرانجام دئیے بیان میں بی این پی کے تمام کارکنوں منظور بلوچ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ءفرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!