تعلیمی اداروں کی بندش نے بلوچستان میں تعلیمی معیار کو اور گرا دیا ، بلوچستان نیشنل پارٹی  چاغی

تعلیمی اداروں کی بندش نے بلوچستان میں تعلیمی معیار کو اور گرا دیا ، بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان میں لاک ڈاون کے سبب تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پہلے سے تعلیمی حوالے سے ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت کافی پسماندہ مگر حالیہ مسلسل لاک ڈاون کے سبب کہی مہینوں سے تعلیمی اداروں کی بندش نے بلوچستان میں تعلیمی معیار کو اور گرا دیا ملک کے دیگر صوبوں میں آن لائن کلاسز شروع ہے اور وہاں پر آن لائن کلاسز سے باقاعدہ اسٹوڈنٹ مستفید ہورہے ہیں کیونکہ ان صوبوں میں انٹرنیٹ کا سسٹم بہتر ہیں جس سے اسٹوڈنٹ کو کوئی پریشانی نہیں مگر بلوچستان زندگی کے دیگر سہولیات سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سارے اضلاع میں انٹرنیٹ نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہیں کہ جس سے بلوچستان کے اسٹوڈنٹ آن لائن کلاسز سے استفادہ حاصل کرسکیں اسوقت بلوچستان یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز شروع ہیں مگر بمشکل اس میں صرف چالیس فیصد طالبعلم استفادہ حاصل کررہے ہیں بلوچستان کے علاقے ڈسٹرکٹ کیچ سمیت بہت سارے علاقوں میں انٹرنیٹ نام کا وجود نہیں پھر وہاں کے اسٹوڈنٹ کس طرح آن لائن سسٹم حاصل لے سکتے ہیں دوسری جانب ملک بھر میں لاک ڈاون میں آہستہ آہستہ نرمی برتی جارہی ہیں مگر ایک تعلیمی ادارے ہیں کہ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا ہیں کورونا وائرس سے تجارت پر پابندی نہیں ہیں ٹرانسپورٹ چل رہے ہیں بازار اور مارکیٹیں کھلیں ہیں حجام کی دکانیں کہ جہاں سے کورونا وائرس جلدی پھیل جاتا ہے ان پر پابندی نہیں ہیں صرف تعلیمی اداروں پر مسلسل پابندی آخر چہ معنی دارد انہوں نے کہا کہ اگر طلباء و طالبات اپنے کلاسز کے اجراء کیلئے احتجاج کریں تو انہیں گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا جاتا ہے اگر نہ کریں تو اس طرح تعلیمی سال ضائع ہوگا لہذا حکومت بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے دیکھ کر فوری طورپر تعلیمی اداروں کی بندش کا خاتمہ کریں اور کلاسز شروع کی جائے تاکہ بلوچستان مزید تعلیمی پسماندگی کی نزر نہ ھو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!