سرکاری ملازمین  عوام کے خادم ،غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، کمشنر رخشان ڈویژن

سرکاری ملازمین عوام کے خادم ،غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، کمشنر رخشان ڈویژن

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ماشکیل:(نامہ نگار)کمشنر رخشان ڈویژن سعید عمرانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول ریویو اجلاس واشک میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر واشک نثار احمد بلوچ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر امین اللہ بلوچ ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، اکاونٹ سپروائزر ،ایل ایچ ایس، ڈی ایچ او آفس اسٹاف سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کے نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں ضلع واشک میں عوام کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل ہر تفصیلی طور پر غور و غوص کیا گیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی نے شرکاء اجلاس کو محکمہ صحت کی کارکردگی اور کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی کمشنر رخشان ڈویژن سعید عمرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں دور دراز علاقوں میں لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!