مولانامحمدعالم کا نعم البدل کبھی پیدا نہیں ہوگا،سخی میر امان اللہ نوتیزئی

مولانامحمدعالم کا نعم البدل کبھی پیدا نہیں ہوگا،سخی میر امان اللہ نوتیزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سابق صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی نے کہا کہ مولانامحمدعالم کا نعم البدل کبھی پیدا نہیں ہوگا امن و آشتی کا دوسرا نام تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے سابق امیر مولانا محمد عالم کی انتقال پر لواحقین اور علماءکرام سے تعزیت کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ قاری عبدالمجید نوتیزئی،میر غلام جیلانی ساسولی،کریم بخش نوتیزئی ودیگر تھے انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عالم ایک جید عالم اور ایک خیر خواہ تھے ہمیشہ قبائلی تنازعات کے حل میں پیش پیش رہتے تھے انکی خیر خواہی اور امن و آشتی کا فلسفہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رئیگا انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عالم کی انتقال سے جو خلاءپیدا ہوئی ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے عوام کی ترقی اور انکی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ آگے رہے انکی سیاسی و مذہبی خدمات پہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک لواحقین اور اہل نوکنڈی کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!