نوشکی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری و ممتاز قوم پرست رہنماء چئیرمین منظور بلوچ کے علالت کے بعد وفات پر اپنے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چئیرمین منظور بلوچ کے موت سے دلی دکھ ہوا ہے چئیرمین منظور بلوچ کی جدائی سے دل گریفتہ ہیں ۔چئیرمین منظور بلوچ کی سیاسی جدوجہد اور انکی قربانیاں بلوچ قوم ہرگز فراموش نہیں کرسکتی چئیرمین منظور بلوچ بلوچ قومی تحریک کے ہراول دستہ کے عظیم فرزند تھے جنکی تمام عمر بلوچستان کے لئے جدوجہد میں گزری ۔انہوں نے تمام عمر بلوچ کاز کے لئے خود کو وقف کررکھا تھا تمام مصائب دکھ اور کٹھن راستہ ہونے کے باوجود عزم و استقلال کے عظیم مثال قائم کرتے ہوئے تمام عمر قومی تحریک سے وابستہ رہے انکی قومی تحریک سے مضبوط سیاسی کمٹمنٹ لازوال و ناقابل فراموش ہے ۔انکی جدوجہد قربانیوں اور قومی تحریک سے مضبوط وابستگی کو بلوچ قوم ہرگز فراموش نہیں کرسکتے ۔مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں چئیرمین منظور بلوچ کے خاندان کے ساتھ ہیں ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں جوار رحمت میں جگہ دیکر پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔
