جہانگیرترین اور خسرو بختیار عمران خان کےخلاف جال تیار کررہے ہیں،عظمی بخاری

جہانگیرترین اور خسرو بختیار عمران خان کےخلاف جال تیار کررہے ہیں،عظمی بخاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور :مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیرترین اور خسرو بختیار عمران خان کےخلاف جال تیار کررہے ہیں۔تحریک انصاف کا شیرازہ چند ماہ میں بکھرنے والا ہے۔چینی سکینڈل منظر عام پر آنے بعد حکومتی لوگوں کی بڑی تعداد راہ فرار تلاش کررہی ہے۔شیخ رشید کے ٹارزن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ترجمان پنجاب مسلم لیگ(ن)عظمی بخاری نے عثمان بزدار کے ردعمل میں کہابزدار صاحب تعلیم کے بجٹ پر 11ارب کا کٹ لگاکر کونسی ترجیحات کو فوکس کرنا ہے؟بزدار صاحب آپ نے سال 2019-20کے بجٹ میں تعلیم کا تاریخی بجٹ مختص کرنے کا دعوی کیا۔تعلیم کے تاریخ بجٹ سے کتنے نئے سکول بنائے کتنے بچوں کو لازمی تعلیم دی۔عثمان بزدار کی ناک کے نیچے پیف میں لاکھوں بوگس بچوں کے داخلے کیے گئے۔مرادراس اور واصف عباسی نے بوگس داخلوں کے نام کروڑوں کی دیہاڑی لگالی۔بزدار صاحب آپ صرف جدید پنجاب کو قدیم پنجاب بنانے کےلیے مسلط کیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ بھی عیاشیوں پر اڑادیا۔گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے ایک بھی گلی تعمیر نہیں کی گئی۔واٹس ایپ وزیراعلیٰ ریمورٹ کنٹرول وزیراعظم کے اشاروں پر چلتے ہیں۔اب عدالت نے بھی پنجاب حکومت کو وٹس ایپ پر چلنے والی حکومت قراردے دیا ہے۔جعلی اور دھندلی زدہ تبدیلی کی حقیقت عوام کے سامنے عیاں ہورہی ہیں۔ڈرامے باز وزیراعظم اور خوشامدیوں کا ٹولہ جلد پکڑ میں آنے والا ہے۔تحریک انصاف کا شیرازہ چند ماہ میں بکھرنے والا ہے۔چینی سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد حکومتی لوگوں کی بڑی تعداد راہ فرار تلاش کررہی ہے۔جہانگیرترین اور خسرو بختیار عمران خان کےخلاف جال تیار کررہے ہیں۔چینی مافیا اب سلطنت عمرانیہ کو بڑا جھٹکا لگانے کی پلائننگ کررہے ہیں۔شیخ رشید کے ٹارزن کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!