سنجرانی فیملی کے عوامی خدمات کو سنہرے حروف سے لکھا جائیگا، میر احسان الہی ریکی

سنجرانی فیملی کے عوامی خدمات کو سنہرے حروف سے لکھا جائیگا، میر احسان الہی ریکی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ماشکیل:( نصیر کبدانی سے ) سیاسی قبائلی رہنماء سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی میر احسان الہی ریکی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق خان سنجرانی کی خصوصی دلچسپی و کوششوں سے نوکنڈی تا ماشکیل روڈ کےلئے آئندہ مالی سال 2020 ۔ 2021 میں باقائدہ فنڈز شامل کرانا انکی دوراندیشی کا ثبوت ہے اور اس سے انھوں نے اپنے آباء و اجداد کی تاریخ دہراہتے ہوئے ثابت کردیا کہ موصوف صرف ایک ضلع تک محدود نہیں بلکہ پورے علاقے کے خیرخواہ ہیں انھوں نے کہا جیسے نوشیروانی فیملی کو انکی تاریخ کے وجہ سے پورے ضلع واشک خاران چاغی پنجگور و بلوچستان کے دیگر علاقوں میں عزت و شرف کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اسی طرح سنجرانی فیملی کو بھی ضلع چاغی کے علاوہ پورے بلوچستان میں انکی قابل فخر تاریخ کی وجہ سے عزت و شرف کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اس پہ جناب چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق خان سنجرانی نے عوامی مفادات کے لئے عملی اقدامات اٹھا کر مہر لگا دی ہے۔ انھوں نے کہا ماشکیل نوکنڈی روڈ کی افادیت اپنی جگہ، نوکنڈی میں مائنز منرل یونیورسٹی کا قیام بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے طلباء کےلئے فائندہ مند ہوگا انھوں نے کہا محمد صادق خان سنجرانی کے اقدامات پورے بلوچستان کے لیڈرشپ کے لئے نمونہ ہیں کہ مختصر مدت میں کس طرز پہ عملی ترقیاتی کام کرائے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!