کوئٹہ: بلوچستان کے 13 اضلاع میں مزید 295 افراد میں کووڈ 19 کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، صوبے میں مجموعی تعداد 6516 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 3 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں اب تک 72598 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں 30248 مشتبہ افراد کے نمونے لیے گئے جن میں 24601 افراد کے ٹیسٹ منفی جبکہ 6516 افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں محکمہ صحت کے مطابق اتوار کو 1030 ٹیسٹ کئے گئے جن میں صوبے کے 13 اضلاع میں مزید 295 افراد میں کووڈ 19 کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے گزشتہ روز مزید تین افراد جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے اس وقت صوبے کے مختلف اضلاع تفتان میں 254 ، جعفر آباد میں 281 ، پشین میں 290 قلعہ سیف اللہ میں 135 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 138 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔






