ایران اپنی فوج کے بڑے حصے کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے: امریکی صدر کا دعویٰ

ایران اپنی فوج کے بڑے حصے کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے: امریکی صدر کا دعویٰ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی مسلح افواج کے بڑے حصے کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔
منگل کو ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’دیوالیہ ہو چکی اسلامی جمہوریہ ایران اپنی فوج کے ایک بڑے حصے کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہی، جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر معمولی پیمانے پر مظاہرین کو ہلاک بھی کر رہی ہے، یہاں تک کہ اس وقت بھی جب وہ احتجاج نہیں کر رہے ہوتے۔‘ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا انسانی بحران ہے اور اسے فوراً رکنا چاہیے۔ امریکی صدر کی انتظامیہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر چکی ہے۔ سوموار کو امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا کہ ’ایران مکمل تباہی کے دہانے پر ہے۔‌ ایک تھائی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن مشرقِ وسطیٰ میں ایک طویل مشن کے بعد اگلے ہفتے تھائی لینڈ میں لنگر انداز ہو گا۔‌‌‌‌یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جہاز پر سوار عملے کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی ذہنی صحت اور جہاز کے اندر رہائشی حالات کی خرابی سے متعلق تشویش کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔‌‌امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے مطابق، ابراہم لنکن، جس نے سنیچر کے روز مشرقِ وسطیٰ چھوڑا، 200 سے زیادہ دنوں سے کسی بھی بندرگاہ پر نہیں رکا تھا، اس طرح اس نے مسلسل سمندر میں موجود رہنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے اس عہدیدار نے کہا کہ یہ جہاز، جس پر تقریباً 5000 اہلکار سوار ہیں، ’طویل سمندری سفر کے بعد آرام اور تفریح‘ کے لیے تھائی لینڈ میں رکے گا۔
تھائی بحریہ کے ترجمان نے اس بارے میں تبصرے کی درخواست کا تا حال جواب نہیں دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے