مولانا محمد عالم ایک بڑے عالم دین ہونے ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے ،  محمد خان شیرانی

مولانا محمد عالم ایک بڑے عالم دین ہونے ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے ، محمد خان شیرانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی(بلال شہزاد) جمعیت علماء اسلام(ف) کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے محمد خان شیرانی سابق سینیٹر حافظ حمداللہ ،جمعیت علماء اسلام کے دیگر صوبائی قائدین نوکنڈی پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے جامع مسجد نوکنڈی میں سابق ضلعی امیر چاغی و مرکزی جامع مسجد نوکنڈی کے خطیب مولانا محمد عالم کی وفات پر تعزیت کی اور قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلعی امیر مولانا نجیب اللہ،جمعیت کےعہدیداران،کارکنان و شہر کے عمائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا مولانا محمد عالم ایک بڑے عالم دین ہونے ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے۔انہوں نے پوری زندگی دین اسلام کی سر بلندی اور خدمت خلق میں گزرا۔ جمعیت علماء اسلام کو مولانا محمد عالم کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔وہ ہمیشہ علاقے میں بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا جیسے خیرخواہ اور عظیم انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!