کورونا بلوچستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے،  50 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،ترجمان حکومت بلوچستان

کورونا بلوچستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، 50 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،ترجمان حکومت بلوچستان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: کورونا کے خلاف لڑائی میں ڈاکٹروں  کے ساتھ ساتھ میڈیا ورکر بھی فرنٹ لائن پر ہے سمارٹ لاک ڈاون میں دوسرے مرحلے میں بہت  سے طبقوں کو نرمی دی گئی ان میں ٹرانسپورٹ کو نرمی نہیں دی گئی ہمیں خدشہ تھا کہ ٹرانسپورٹ کو اگر اجازت دی جائے تو دسسرے اضلاع میں بھی کورونا پھیل جائے گا۔ مگر گزشتہ روز پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دی گئی ان خیالات کا اظہار ۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجربرادری نے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کا وعدہ کیا تھا ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں ٹرانسپورٹرز پر بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کا خدشہ تھا پہلے شہری اور تاجر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کررہے تھے مگر اب احتیاط کرتے ہیں ٹرانسپوٹرز کیلئے جو ایس او پیز جاری کیئے گئے ان کو پر عمل درآمد کرینگے  ٹیکسی کار میں صرف تین سواری سفر کرسکیں گے اگر خلاف ورزی کی جائے گی تو کارروائی ہوگی وین میں 23 کے بجائے صرف 8 مسافر سفر کرسکیں گے  کیسز میں اضافے سے ظاہر ہے کہ کورونا بلوچستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی شرح میں بھی  تیزی سے اضافہ ہورہا جو خوش آئند ہے جو مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہے ان کو بھی جلد سہولیات فراہم کی جائے گی کیسز میں اضافے کے ساتھ صحتیاب افراد کی شرح میں اضافے سے پریشانی میں کمی آئے گی زیر علاج 150 میں سے داخل مریضوں  میں 50 کی حالت تشویشناک ہے  کچھ لوگوں نے ایس او پیز ہر عمل درآمد کیا لیکن  بلوچستان کے اکثر آبادی نے عمل درآمد نہیں کیا ایس او پپیز پر عمل درآمد کرنے اور احتیاط کرنے سے ہی کورونا سے بچا جاسکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!