نوشکی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ نے اپنے جاری بیان میں یونین کونسلز سٹی 1 اور سٹی 2 میں جاری ترقیاتی کاموں خصوصا سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال ،متعلقہ محکمہ اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے کاموں کی مانیٹرنگ نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ یونین کونسلز سٹی 1 اور سٹی 2 میں 16 کروڑ کے خطیر رقم سے سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر میں انتہائی ناقص اور کم معیار کے میٹریل کے استعمال کی جارہی ہیں گذشتہ 8 ماہ سے دونوں یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں میں انتہائی غیر معیاری و ناقص میٹریل کا استعمال زور و شور سے جاری ہے متعلقہ ٹھیکداروں اور محکمہ کے غفلت کے وجہ سے کروڑوں کی ترقیاتی کام دیرپا ثابت نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ دونوں یونین کونسلز میں پہلے سے تعمیر اچھے نالیوں کو توڑ کر انکی جگہ انتہائی ناقص میٹریل سے نالیاں بنائی گئی ہیں جو بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کا ہوجائیں گے اسی طرح سٹی 1 اور سٹی 2 میں سڑکوں کی تعمیر میں بھی انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال جاری ہے جن میں ناقص پتھر،اچھی کوالٹی کے ریت و بجری کے بجائے مٹی کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بلیک ٹاپ میں مطلوبہ مقدار سے انتہائی کم میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے مگر بدقسمتی سے سی اینڈ ڈبلیو ،ضلعی انتظامیہ اور کمیونٹی کے جانب سے موثر مانیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکدار اپنی مرضی اور زیادہ بچت کے خاطر اہم اور خطیر رقم سے بننے والے عوامی منصوبوں کو دیرپا و مضبوط نہیں بنارہے ہیں ۔جو آئندہ کچھ مہینوں کے اندر اندر واپس ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور خستہ ہوجائیں گے اور عوامی فنڈز کا ضیاع ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ان دو یونین کونسلز میں کچھ ایسے روڈ ز کو بلیک ٹاپ کررہے ہیں جنکی حالت کافی بہتر ہے اور صرف اپنے آسانی اور زیادہ بچت کیلیئے جبکہ جہاں روڈ اور نالیاں انتہائی خستہ حالت ہے انھیں چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ زیادہ بچت ہوسکیں انہوں نے کہاکہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کا آبائی ضلع آبائی شہر و حتی کے آبائی یونین کونسل ہونے کے باوجود متعلقہ محکمہ کے ایکسئین اور متعلقہ انجنیئرز کا غفلت کا مظاہرہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نورالامین مینگل فوری ضلع میں ناقص تعمیرات و ناقص میٹریل کے استعمال کا فوری نوٹس لیکر عوامی فنڈز کا ضیاع روکے ۔
