جیونی گوادر شدید پارنی کے بحران کا سامنا کررہا ہے ‘ نیشنل پارٹی

جیونی گوادر شدید پارنی کے بحران کا سامنا کررہا ہے ‘ نیشنل پارٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ جیونی گوادر شدید پارنی کے بحران کا سامنا کررہا ہے شدید گرمی میں لوگ پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں گزشتہ حکومت نے گوادر میں پانی کے مسلے کو ڈیموں کی تعمیر سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حل کردیا اس وقت گوادر کے تینوں ڈیم مکمل ہیں اور پانی سے بھرے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود جیونی میں مہینے میں ایک بار ہر گھر کو پانی مہیا کیا جاتا ہے جو بہت بڑی ناانصافی ہے۔ حکومت کی نااہلی اور انتظامیہ کی لاپرواہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ جیونی میں پانی کے بحران کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے اور اس کا فوری اور مستقل حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے فوری طور پر چھوٹے چھوٹے رئپیر کے مسائل حل کرکے تیل کی سپلائی کو یقینی بنا کر پانی کے بحران پر قابو کیا جائے اور مستقلا حل کے لیے ڈیم سے برائے راست جیونی کے لیے پائپ لائن منصوبے کی منظوری 2020/21 کے بجٹ میں شامل کر کے اس مسلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!