دالبندین ۔ محمد بخش بلوچ سے :چوروں نے مسجد کو بھی نہیں بخشا ۔تفصیلات کے مطابق دن دہاڑے نامعلوم چوروں نے ریلوے مسجد نقشبندیہ دالبندین کا صفایا کر لیا ۔چور مسجد سے گیس سلنڈر ۔پائپ ۔گھڑیال ۔ برتن ۔ حتی کہ پانی کے ٹینکیوں کے ٹونٹیاں بھی چرا کر رفو چکر ہوگئے جس کی وجہ سے ٹینکیوں کا پانی زمین پر بہنے لگا مسجد میں پانی نہ ہونے سے نمازیوں اور مسجد کے انتظامیہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مذکورہ مسجد میں چوری کی وارداتیں اکثر و بیشتر پیش آتی ہیں مگر تاحال چور گرفتار ہوئے اور نہ ہی چوری شدہ سامان کو برآمد کر لیا گیا جس سے مسجد کے منتظمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے درایں اثناء عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ریلوے مسجد نقشبندیہ دالبندین میں چوری کی وارداتوں کا فی الفور نوٹس لے کر سامان کی برآمدگی کو یقینی بنائ جائے
