:تحریر محمد سعید بلوچ نوشکی :::
رخشان ڈویژن کا قیام 2018میں عمل میں لایا گیا نوشکی چاغی خاران اور واشک اضلاع پر مشتمل نئے ڈویژن کے قیام سے چاروں اضلاع کے عوام اور بلخصوص تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی نئے ڈویژن کے قیام سے رخشان ڈویژن میں ڈویژنل دفاتر کے قیام سے علاقے میں ترقی اور خوشحال کی نئی رائیں کھلے گئی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع میسر ہو نگے لیکن بدقسمتی سے دوسال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی صوبائی حکومت کی عدم توجہی اور عوامی نمائندوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے دوسال گزرنے کے باوجود بھی پبلک سروس کمیشن میں رخشان ڈویژن کا کوٹہ مختص نہ کرنا اور اسی طرح میڈیکل انجنیئرنگ اور دیگر اداروں میں بھی رخشان ڈویژن کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے اور نہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی خاطرخواہ پلاننگ نظر نہیں آرہی ہیں حکومتی عدم توجہی کے باعث رخشان ڈویژن کے عوام اور تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں رخشان ڈویژن جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اھمیت کا حامل خطہ ہے اس کی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں دو برادر اسلامی ممالک سے متصل ہو نے کا اعزاز بھی رخشان ڈویژن کو حاصل ہے تفتان باڈر سے ایران ترکی اور یورپ تک اور گزنلی زیرو پوائنٹ سے سنٹرل اشیاء تک رسائی اور ٹریڈ ہو سکتی ہیں رخشان ڈویژن سے ریلوے کے زریعے ایران اور ترکی تک رسائی اور ٹریڈ بھی کی جاسکتی ہیں رخشان ڈویژن کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے ریکو ڈک سیندک پروجیکٹ بھی رخشان ڈویژن میں واقع ہیں پاکستان کی مشہور شکار گاہ زنگی ناوڑ لوس راسکوہ اور دیگر تاریخی مقامات بھی رخشان ڈویژن میں واقع ہیں انگریز مورخ سنڈے رابرٹ نے زنگی ناوڑ کے متعلق اپنی کتاب میں لکھا تھا کاش زنگی ناوڑ لے جانے والی چیز ہوتی تو ہم ضرور لے جاتے اس سے زنگی ناوڑ کی اہمیت کا بخوبی انداز لگایا جاسکتا ہے رخشان ڈویژن پہاڑی میدانی صحرائی ریگستانوں پر واقع ہیں 28مئی 1998 کو رخشان کے علاقے چاغی کے راسکوہ کے دامن کامران میں پاکستان نے اٹیمی دھماکے کرکے پاکستان کو اٹیمی قوت کا اعزاز بخشا اور اسطرح رخشان ڈویژن کے پہاڑوں میں اٹیمی دھماکوں پاکستان اسلامی ممالک کا پہلا ایٹمی ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا اس دفاعی قوت کا اعزاز بھی رخشان ڈویژن کو حاصل ہیں لیکن 21صدی میں بھی یونین کونسل پدگ جو اٹیمی دھماکوں کی یونین کونسل کا اعزاز رکھتی ہے تعلیم صحت آبنوشی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکومت نے پدگ کو ماڈل یونین کونسل اور جدید سہولتیں سے آراستہ ہسپتال بنانے کا اعلان کیا لیکن ہنوز کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے رقبہ کے اعتبار سے بھی رخشان ڈویژن کا رقبہ ایک لاکھ اسکور مربع میل پر محیط ہے جو بلوچستان کا 30فیصد سے زاہد رقبہ بنتا ہے رخشان ڈویژن میں گندم پیاز زیرہ کپاس کی فصلیں ہوتی ہیں اگر حکومت رخشان ڈویژن میں زمینداروں کو بہتر زرعی سہولیات دیں تو رخشان ڈویژن پاکستان کے 50فیصد زرعی اجناس کی ضروریات پوری کرسکتا ہیں رخشان ڈویژن میں انگور انار کجھور کے باغات ہیں رخشان ڈویژن کے تربوز اور خربوز اپنی میٹھاس کے اعتبار سے پاکستان بھر میں شہرت رکھتے ہیں اگر حکومت ایکسپورٹ کرنے کے لیے زمینداروں کو سہولیات دیں تو معاشی طور پر زمیندار خوشحال ہونگے اس وقت چرمین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی کا تعلق بھی رخشان ڈویژن سے ہے دوسینٹرز اور چار ایم پیز خشان ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں رخشان ڈویژن کے جغرافیائی دفاعی اہمیت قدرتی وسائل سے مالا مال رخشان ڈویژن کی بہتری عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع دینے کے لیے حکومتی ادارے منتخب عوامی نمائندے عملی اقدامات کرکے رخشان ڈویژن کو پاکستان کا ماڈل ڈویژن بنانے کے لیے بہتر پلان تشکیل دیکر ناانصافیوں اور محرمیوں کا ازالہ کریں رخشان ڈویژن میں معدنیات کے شعبے میں وسیع پیمانے پر کام کرنے کی گنجائش موجود ہیں اس لیے حکومت معدنی شعبہ پر خصوصی توجہ دیں تو مستقبل میں اس کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں
