متحدہ اپوزیشن کا کل وزیراعلی ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

متحدہ اپوزیشن کا کل وزیراعلی ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے مطالبات کے حق میں دس جون کو وزیراعلی ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات پر عمل نہ ہوا تو عوامی احتجاج کی کال دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے ہونے والے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی،پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نصر اللہ زیرے ، حاجی محمد نواز خان کاکڑ، حمل کلمتی اور اصغر علی ترین نے شرکت کی اجلاس میں پی ایس ڈی پی 2020-21سے متعلق تفصیلی غورکیاگیا اور اس امر پر افسوس کااظہار کیاگیا کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت سے مسلسل مطالبہ کررہی ہے کہ پی ایس ڈی پی کے حوالے سے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے اور تمام حلقوں میں ترقیاتی عمل و فنڈز کی برابری کی بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنایا جائے لیکن حکومت کی طرف سے مسلسل بے حسی اور سرد مہری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے آج اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلی سے رابطہ کیا تو وہ کسی اجلاس میں مصروف تھے چونکہ متحدہ اپوزیشن اپنے آئینی اور قانونی حق کے حصول کیلئے جدوجہد کا فیصلہ کرچکی ہے متحدہ اپوزیشن اپنے آئینی اور قانونی حق نمائندگی کے لئے بھر پور جدوجہد اور احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی بہ امر مجبوری بدھ 10جون کو متحدہ اپوزیشن احتجاج کرے گی احتجاجی ریلی گیارہ بجے دن بلوچستان اسمبلی سے نکالی جائے گی جو وزیراعلی ہاو¿س جائے گی کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے احتجاجی ریلی دیئے گئے فاصلے کے مطابق ہو گی اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گااجلاس میں کہا گیا کہ متحدہ اپوزیشن نے ایک احتجاجی ریلی 19مارچ کو طے کی تھی اب بھی اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو بہ امر مجبوری عوامی احتجاج کی کال دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!