ایران کی عدالت نے کہا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے بارے میں امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو معلومات فراہم کرنے والے ایرانی شہری کو جلد پھانسی دی جائے گی۔واضح رہے کہ 3 جنوری کو عراق میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک نیوز کانفرنس میں عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمٰعیلی کا کہنا تھا کہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنس (سی آئی اے) اور موساد کے لیے کام کرنے والے جاسوسوں میں سے ایک محمود موسوی مجید کو سزائے موت دی جائے گی۔
