قلات ‘ تربت ڈنک واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی

قلات ‘ تربت ڈنک واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قلات(نامہ نگار )تربت ڈنگ واقع کے خلاف برمش یکجہتی کمیٹی کی طرف سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت علی احمد بلوچ نے کی ریلی میں آل پارٹیز طلباءتنظیموں کی جانب سے بھر پور شرکت، ریلی کے شرکاءکی جانب سے برمش کو انصاف دو کے نعرے ہوا میں بلند کیئے ریلی شہر کے مختلف سڑکوں سے ہوتی ہو ئی شہید لونگ خان چوک پر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کی اس موقع پر علی احمد بلوچ زرک بلوچ وقار بلوچ محمد قاسم بلوچ جمعیت علماءاسلام کے ضلعی ترجمان حافظ محمد قاسم بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماءکامریڈ علی اکبر دہوار نیشنل پارٹی کے کامریڈ ظہور بلوچ پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد ہاشم مغل محمد ابراہیم سمالانی و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تربت ڈنگ واقع کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے بلوچ قوم پر تو ہر دور میں ظلم و زیادتی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لیتا ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچ قوم اپنی صفحوں میں کالی بھیڑوں کو پہچان لیں اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہو یئے برمش کے قاتلوں کو کھڑی سے کھڑی سزا دلوائیں انہوں نے کہا کہ شہید ملکناز نے دشمنوں سے مقابلہ کرکے بلوچ بھائیوں کے لیے ایک واضع پیغام بھیجا کہ بلوچ قوم اپنے درمیان موجود دوست کے نام پر دشمنوں کو پہچان لو مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کی وہ برمش کو جلد از جلد انصاف دینے کے لیے اقدامات کرتے ہو ئے معصوم برمش پر حملہ کرنے اور انکی والدہ کو شہید کرنے والوں کو نشان عبرت بنائے انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین کی عزت اور ناموس بچانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!