نوکنڈی :بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر و وزیراعلی بلوچستان کے سابق معاون خصوصی میر اعجاز خان سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار درمحمد ناصر کی وفات پر افسوس و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور اہل بلوچستان کیلئے سردار درمحمدناصر کی قربانیاں اور خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ سردار کی وفات سے جو سیاسی خلاء پیدا ہوئی ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگا انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
