اسد عمر اپنا وعدہ پورا کریں‘ بیورو کریسی کے نزدیک بلوچستان صرف ایک سڑک تک محدود ہے ‘ آغا حسن بلوچ

اسد عمر اپنا وعدہ پورا کریں‘ بیورو کریسی کے نزدیک بلوچستان صرف ایک سڑک تک محدود ہے ‘ آغا حسن بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے قومی اسمبلی میں بحث میں اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کو بیماری کی حالت میں کراچی جانا پڑتا ہے،کوئٹہ میں صحت کے حوالہ سے سہولیات موجود نہیں،کورونا کے لیے بلوچستان کے پاس صرف 3 سو کٹس ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے،بلوچستان حکومت غیر منتخب نمائندوں کی سہولت کاری کررہی ہے،بیوروکریسی کے نذدیک بلوچستان صرف ایک سڑک تک محدود ہے۔ انہوںنے کہاکہ باہر سے آنے والے انتظامی افسران کو بلوچستان کے عوام کے مسائل کا علم نہیں،بلوچستان حکومت نے آج بھی کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے باعث اموات بڑھ رہی ہیں لیکن بلوچستان حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی،ٹڈی دل سے بھی بلوچستان کے عوام مشکلات کا شکار ہیں،اسپرے تک نہیں کیا گیا جس سے احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں وزیر صحت بھی نہیں ہے،وزیراعلی نے اہم عہدے اپنے پاس رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!