ماشکیل:(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ واشک کے ضلعی کابینہ کا اجلاس پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسی زئی کی صدارت میں بسیمہ میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی سینئر رہنماؤں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں سابق ضلعی صدر میر بالاچ خان رودینی / ضلعی نائب صدر برکت بلوچ/ ضلعی جنرل سیکرٹری علی حسن بلوچ/ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری عبدالخالق بلوچ / ضلعی جوائنٹ سیکرٹری دین محمد بلوچ/ ضلعی لیبر سیکرٹری عمران بلوچ/ ضلعی کسان و مائیگرئی سیکرٹری محمد ایوب بلوچ/ ضلعی پروفیشنل سیکرٹری ایڈوکیٹ میر عبدالطیف عیسئ زئ/ ضلعی فنانس سکریٹری حافظ برکت اللہ عیسی زئی/ ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری انوارالحق بلوچ سمیت سابق ضلعی جنرل سیکرٹری سردار کلیم اللہ سابقہ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری عبدالواحد بلوچ تحصیل بسیمہ کے صدر محمد حسن بلوچ نائب صدر عبدالواحد بلوچ اور تحصیل واشک کے جنرل سیکرٹری اسداللہ مینگل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع واشک میں تنظیمی امور اور ڈسٹرکٹ میں پارٹی کے دوستوں کو درپیش ان کے بنیادی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ واشک میں پارٹی دوستوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل کے حل کے بارے میں آج کے ضلعی کابینہ کے اجلاس کی توسط سے پارٹی کے مرکزی قیادت کو تحریری طور پر آگاہ کرکے ان کے حل کےلئے سفارش کی جائے گی۔ اور اجلاس میں خصوصی طور پر کروناوائرس وباء سے بچاؤ کی لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے لوگوں میں شعور و آگائ کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔






