تفتان ،169 پاکستانی سخت سیکورٹی میں  صوبوں کیلئے روانہ

تفتان ،169 پاکستانی سخت سیکورٹی میں صوبوں کیلئے روانہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی +تفتان : سلیم ساسولی ارو آصف محمد حسنی سے : پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان کے قرنطینہ سینٹر سے 169 پاکستانیوں کو سخت سیکورٹی میں ان کے صوبوں کے لیے روانہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے پاکستانی اپنی قرنطینہ مدت پورا کرنے کے بعد لیویز اور ایف سی کی سخت سیکورٹی میں تفتان سے ان کے شہروں کے لیے روانہ کردیا اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث نے کہا کہ تفتان قرنطینہ سینٹر سے 169 پاکستانی شہریوں کو 5 بسوں میں لیویز اور ایف سی کی سخت سیکورٹی میں تفتان سے روانہ کر دیا گیا آج بھیجے جانے والوں میں پنجاب کے 97 بندے ،سندھ کے 22 بندے ،خیبر پختون خواہ کے 26 بندے ،آزاد کشمیر کے 13 بندے اور بلوچستان کا 1 شہری شامل ہیں تمام شہری تفتان قرنطینہ سینٹر میں اپنی مدت پورا کرنے کے بعد انھیں تفتان سے روانہ کر دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!