تربت ،114 خاندان کو نان شبینہ کا محتاج بنایا دیا گیا ہے ، ٹیچر ایکشن کمیٹی کیچ

تربت ،114 خاندان کو نان شبینہ کا محتاج بنایا دیا گیا ہے ، ٹیچر ایکشن کمیٹی کیچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت(نمائندہ/بلال بھار) ٹیچر ایکشن کمیٹی کیچ کے شازیہ،فوکل پرسن غلام نبی اور دیگر اراکین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019 میں محکمہ تعلیم ثانوی بلوچستان نے سروس رولز کے برعکس بغیر کسی انکوائری کے ضلع کیچ کے 114 ٹیچرز کو برطرف کرکے 114 خاندان کو نان شبینہ کا محتاج بنایا,ان اساتذہ میں بیشتر خواتین ہیں اور اکثر ایسے ہیں جو بیس پچیس سال سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے , کچھ ریٹائرمنٹ کے قریب تھے اور ان میں 2 ٹیچرز انتقال اور 2 ٹیچرز برطرفی سے پہلے ریٹائرڈ ہوچکے تھے بلکہ ایک ٹیچر سسپنشن کے 20 دن بعد وفات پا چکا ہے اس کو وفات کے 6 مہینے بعد ٹرمینیٹ کیا گیا . اس سے صاف ظاہر ہے کہ برطرفی میں ملازمت کے قانونی و آئینی طریقہ کار اور ضوابط کو نہیں اپنایا گیا ہے اور محکمانہ تحقیق و انکوائری کے بغیر عجلت میں برطرفی عمل میں لائی گئی ہے اسلئے قانونی تقاضے پوری کرکے تمام ٹیچرز فوری بحال کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!