دوہفتے لاک ڈاؤن اوردوہفتے نرمی کی جائے

دوہفتے لاک ڈاؤن اوردوہفتے نرمی کی جائے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے لوگوں سے غلط بیانی نہ کی جائے، دوہفتے لاک ڈاؤن اوردوہفتے نرمی کی جائے۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت کولگتا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کورونا نہیں اپوزیشن ہے،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہانے چوروں، ذخیرہ اندوزوں کو بیرون ملک فرار کروا دیا گیا جب کہ ملک سے آٹا، پیٹرول اور چینی غائب کر دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے لوگوں سے غلط بیانی نہ کی جائے، ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ کورونا کے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے صورت حال کنٹرول سے باہرجارہی ہے عمران خان نے یوٹرن لیا مگرمان نہیں رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!