کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں و پارلیمانی دوستوں سے غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے کیخلاف پارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو فوری طور پر یونیورسٹی چوک سریاب روڈ کوئٹہ پہنچ کر بلاک کرنے کی ہدایت کر دی ہے ضلعی پریس سیکرٹری کوئٹہ یونس بلوچ کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہنماوں اور پارلیمانی دوستوں کے خلاف صوبائی حکومت کی غیر پارلیمانی رویئے کے خلاف کوئٹہ کے تمام مرکزی ضلعی اور یونٹ سیکرٹری ڈپٹی یونٹ سیکرٹری سے گزارش کی جاتی ہیں کہ وہ ابھی فورا بلوچستان یونیورسٹی کے چوک پر پہنچ کر سریاب روڈ کو بلاک کرے اور اپنا احتجاجی مظاہرہ کریں۔






