نام نہاد قوم پرست پارٹی کی متعصبانہ سوچ اور منفی رویہ نے بلوچستان کا امن تباہ کیا ‘ آغا شکیل خضداری

نام نہاد قوم پرست پارٹی کی متعصبانہ سوچ اور منفی رویہ نے بلوچستان کا امن تباہ کیا ‘ آغا شکیل خضداری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءآغا شکیل احمد خضداری, ضلعی آرگنائزر سردار عزیز محمد عمرانی, ڈپٹی آرگنائزر نزیر نتھوانی, سینئر رہنما¶ں سردار بلند خان غلامانی, میرعبدالقیوم ساسولی, بشیر جتک, انجینئر عتیق ساجدی و دیگر نے کہا ہے کہ نام نھاد قوم پرست پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن ممبران نے آج کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور ان کے والد محترم جام محمد یوسف مرحوم کے بارے میں جو غیر سیاسی زبان استعمال کیا ہے وہ نا قابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما¶ں کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ کسی کے آبا¶ اجداد کے بارے میں نا مناسب زبان استعمال کریں سیاست اپنی جگہ لیکن اس کی آڑ میں اپنےغیر جمہوری سوچ اور عزائم کو ظاہر کرتے ہوئے ذاتیات پر اترنا انتہاءخطرناک عمل ہے۔پی اے پی کے رہنما¶ں نے کہا کہ نام نھاد قوم پرست پارٹی کی اسی متعصبانہ سوچ اور منفی رویہ کی وجہ سے بلوچستان کا امن تباہ ہوا۔اب ایک بار پھر اپنے مخالفین کے ساتھ محاذ آرائی شروع کرکے اپنے غیر جمہوری سوچ ارادوں اور نظریات کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن ہم ان ہر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مصلحت پسندی کا شکار ہوئے بغیر پوری قوت کے ساتھ ان کے ہر حربے اور منفی عمل کا جواب اسی انداز میں دیا جائیگا۔۔انہوں نے بلوچستان کی سیاست میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور ان کے والد محترم جام محمد یوسف عالیانی مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تنگ نظر اور متعصبانہ سوچ رکھنے والے ان کے مخالفین سیاست اور عوامی خدمت میں کسی صورت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتےانہوں کہا کہ اپوزیشن جماعت کے اسمبلی ممبران کی عمل سے بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام کارکنوں میں اشتعال پایا جاتا ہےکارکنوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی جزبات قابو میں رکھیں۔اپوزیشن جماعت اپنے متعصبانہ و محدود سوچ کی وجہ سے جلد اپنی رہی سہی حمایت بھی عوام میں کھودے گی۔ اگر نام نھاد قوم پرست جماعت میں کسی کا ضمیر زندہ ہے تو یہ حرکت ان کے لیئے باعث ندامت ہونی چاہیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!