اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں لیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں دی گئیں سبسڈیز کی بنیاد ہی غلط تھی۔ فوجداری قوانین کےتحت مقدمات درج ہوں گے۔ چیئرمین نیب کو سکینڈل سے متعلق پہلاریفرنس بھیج دیاگیاہے۔ سکینڈل سے متعلق نیب کارروائی کرےگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شوگر کمیشن سے متعلق معاملات کی منظوری دی تھی جووزیراعظم ہاؤس کی جانب سے مجھے موصول ہوچکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جو نکات تجویز کیے گئے تھے وہ بھی منظور کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ نےمنظوری دی گوکہ کابینہ نے وزیراعظم کو اجازت دی تھی۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ 16صفحات پر مشتمل کارروائی کے نکات ہیں جس میں کمیشن کی روشنی میں جو تمام چیزیں کی جانی ہیں وہ شامل ہیں جس میں فوجداری مقدمات درج ہوں گے اور وصولی کے لیے ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے معاملات ہیں






