رمضان اچکزئی صاحب کی مخلصانہ قیادت پر ہم فخر کرتے ہیں ،  واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نوشکی

رمضان اچکزئی صاحب کی مخلصانہ قیادت پر ہم فخر کرتے ہیں ، واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نوشکی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے ڈویژنل چئیرمین غلام سرور مینگل ڈویژنل جنرل سیکرٹری خادم لیبر حاجی عبدالحی،نوشکی سب ڈویژن چیئرمین حاجی عنایت اللہ بادینی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس بلوچ،خاران سب ڈویژن چیئرمین جلیل احمد نوشروانی جنرل سیکرٹری گل حسن بلوچ،دالبندین سب ڈویژن چیئرمین شاہنواز رئیسانی جنرل سیکرٹری شاہ ولی عابد،بیسمہ سب ڈویژن چیئرمین حفیظ اللہ بلوچ،نوشکی ڈویژن آفس چیئرمین عبیداللہ بادینی نے کہاکہ قائد مزدور حاجی محمد رمضان اچکزئی صاحب کی مخلصانہ قیادت پر ہم فخر کرتے ہیں واپڈا کے تمام مزدور قائد مزدور حاجی محمد رمضان اچکزئی صاحب کی قیادت میں متحد اور منظم ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی صدر حاجی محمد رمضان اچکرئیصاحب کے ہر آواز پر لبیک کہے گے اور واپڈا کے جیالے اپنی قائد کےلئے اپنی جانیں قربان کردے گے انہوں نے کہاکہ ہمارے ہر دلعزیز قائد کی وہی مخالفت کررہے ہیں جو آج نجکاری کےلئے راہ ہموار کررہے ہیں جو ان کی بھول ہے اور واپڈا کے مزدورں کو تقسیم کرنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا قائدمزدور و صوبائی چیئرمین حاجی محمدرمضان اچکزئی صاحب اور مرکزی و صوبائی قیادت کی کوششوں سے ہمارے مزدورں کے مسائل حل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ قائد مزدور حاجی محمد رمضان اچکزئی صاحب نے اپنی پوری زندگی واپڈا کے مزدورں کےلئے واقف کر رکھا ہے اور آج ہم اس پیرا سالی میں اپنے محبوب قائد کو کس طرح اکیلا چھوڑ دیں گے اور ہم ایسے سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گے اور ہم اپنے قائد کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!