قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں چند دنوں سے اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا اور میرے جسم میں بہت درد تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو بدقسمتی سے مثبت آیا۔
